وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے اور کویت کے ہم منصب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، جس میں رہنماں نے مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیربھی شریک تھے۔
ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، یہ سربراہی اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہے جس کا موضوع شیپنگ فیوچر گورنمنٹس ہے۔ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔
ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں۔ملاقات کے دوران گورننس میں عالمی رجحانات کی نشاندہی اور عالمی تبدیلیوں کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی تیاریوں کی قابل عمل حکمت عملی پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ ترقی کی رفتار میں اضافے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ان تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مزید برآں دونوں فریقین نے مشرق وسطی میں ہونے والی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ادھر وزیراعظم وزیراعظم شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی، دونوں رہنماں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوں تجارت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اعلی سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔سری لنکا کے صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں ملاقات کی، دونوں رہنماں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان اور کویت نے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماں نے مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی پنجاب کابینہ کی 30ارب کے رمضان پیکیج اور 6ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنیکی منظوری وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور سری
پڑھیں:
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق ترکی کے سفیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے۔
ملاقات میں ترکی کے عدالتی تجربات، AI ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا جبکہ چیف جسٹس نے دونوں سفرا کو یادگاری تحائف پیش کیے جس پر ترکی اور ایران کے سفیروں نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔