آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیوجہ سے انجرڈ بمراہ پر کرکٹ بورڈ کا دباؤ بڑھنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے انجری کے باوجود بمراہ کی فٹنس کیلیے ڈاکٹرز کی ہدایات بھی ہوا کی نظر کردیں جس کے باعث اُن کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین بولر جسپرت بمراہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ نیٹ پریکٹس شروع کردی ہے۔
انہیں ڈاکٹرز نے انجری کے بعد پانچ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا اس دوران بی سی سی آئی نے بمراہ پر زور ڈالا کہ وہ خود کو چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہر صورت فٹ کرلیں۔
بمراہ کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاہم شائقین کو اب فکر یہ بھی ہے کہ ایک ایونٹ کی وجہ سے کہیں اُن کا کیریئر ہی ختم نہ ہوجائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 18اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد،وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ ، حیدرآباد اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی39، بہاولپور، ڈیرا اسماعیل خان37، لاہور، پشاور 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔