امریکا سے تعلیم حاصل کرکے بھارت آنے والے پوتے نے جائیداد کی تقسیم پر اپنے دادا کو چھری کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ 460 کروڑ کے ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

وی سی جناردھن راؤ ہائیڈرولکس آلات، جہاز سازی، توانائی اور صنعتی ایپلی کیشنز کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کامیاب بزنس مین تھے۔

امریکا پلٹ کیرتی تیجا کو اپنے دادا سے شکایت تھی کہ انھوں نے کمپنی کا ڈائریکٹر اسے بنانے کے بجائے اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے کو بنادیا۔

اسی طرح دادا نے قائم دیگر پوتوں کو بھی نوازا تھا۔ کیرتی تیجا کمپنی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ دادا سے ملنے گیا۔

بدبخت پوتے کی ماں جب چائے بنانے گئیں تو وہ دادا سے جھگڑ پڑا اور غیرمنصفانہ تقسیمِ جائیداد کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ کیا کہ آپ نے بچپن سے مجھے نظرانداز کیا ہے۔

کیرتی تیجا نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مشتعل ہوکر اپنے 86 سالہ دادا پر چھری کے 70 سے زائد وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

معروف بزنس مین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ادھر تیجا قتل کی اس ہولناک واردات کے عینی شاہد سیکیورٹی گارڈ کو ڈرا دھمکا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے قاتل پوتے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ قتل کی واردات کے وقت تیجا نشے میں تھا۔

پوتے کے ہاتھوں قتل ہونے والے ارب پتی تاجر اپنی انسان دوستی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ جنھوں نے ایلورو کے سرکاری جنرل اسپتال اور دیگر اداروں کو بہت زیادہ عطیات دیتے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی

ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکارکے نام کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے ( 2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا ، انہوں نے بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشا نے مرنے سے قبل وصیت میں ساری جائیداد میں سنجے دت کو نامزد کیا جس کی تصدیق اب ان کے وکیل نے بھی کردی ہے۔

ان کے وکیل نے بتایاکہ سنجے دت نشا کو نہیں جانتے اس لیے وہ اس جائیداد پر دعویٰ نہیں کریں گے اور بالکل بھی اس میں سے حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ سنجے دت 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، ان کے پاس ممبئی اور دبئی میں گھر ہیں اور ایک فلم کا 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں بھی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، بھارتی میڈیا نے رونا شروع کردیا
  • وقت نے ثابت کردیا ہے کہ انقلاب اسلامی عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ ساجد نقوی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام
  • جائیداد کیلیے 86 سالہ صنعت کار کو پوتے نے موت کے گھاٹ اتار دیا
  • خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی
  • دشمن ہمیں نہ تقسیم کر سکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے، ایرانی صدر
  • بھارت؛ 23 سالہ لڑکی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
  • برطانوی وزیر صحت کو نامناسب تبصرے پر وزارت سے فارغ کردیا گیا
  • کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش