فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ سے دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کویتی قیادت کو اقتصادی شراکت داری کی پیشکش کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا۔ 

وزیراعظم نے کویت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد تیز کرنے پر زور دیا۔ 

ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنما تعلقات میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

محمد شہباز شریف کی دبئی کے فرمانروا سے ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیشرفت، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اقتصادی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں موجود اشتراک و تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عالمی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر گفتگو کی گئی اور ترقی کی رفتار میں اضافے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیشرفت، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعظم نے سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عالمی راہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے اس اقدام کی تعریف کی، جہاں وہ طرز حکومت کے بہتر مستقبل پر عالمی گفتگو کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو سکیں۔ شہباز شریف نے دبئی کی شاندار ترقی کو متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت کا ثبوت قرار دیا جبکہ متحدہ عرب امارات کو پاکستان کا قابل اعتماد اتحادی بھی قرار دیا، انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی جس کا مقصد مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے اماراتی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی جبکہ شیخ راشد المکتوم نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس پر شہباز شریف نے مختلف شعبوں کے اقدامات میں بڑھے ہوئے تعاون کا خیرمقدم کیا۔

دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے سرگرمیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں وزیراعظم نے 70 کی دہائی میں متحدہ عرب امارات میں اپنے خوشگوار قیام کا ذکر بھی کیا، یہ متحدہ عرب امارات کی مثالی قیادت ہی ہے جس نے مختصر عرصے میں ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ آخر میں وزیراعظم نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی مستقل حمایت اور دیکھ بھال پر یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کیا، دوسری جانب شیخ محمد بن راشد نے پاکستانی تارکین وطن کے تعاون اور متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • محمد شہباز شریف کی دبئی کے فرمانروا سے ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم پاکستان کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات
  • وزیراعظم شہبا زشریف کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات
  • پالیسی ریٹ بارہ فیصد پر آگیا، اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلیوں کا منصوبہ ہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں
  • وزیر اعظم کی کویتی ہم منصب سے ملاقات،تعلقات کو  مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا عزم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو