کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی محنت کررہے ہیں، مجھے رضوان، ٹیم اور سلیکشن پر بھروسہ ہے، یہ ضرور میدان ماریں گے ، ہماری ٹیم جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہونا چاہیے، ہمیں ٹیم کی سپورٹ کرنی چاہیے ، ان پر بھروسہ کریں، کھلاڑی محنت کررہے ہیں، وہ اچھے رزلٹ دیں گے، مجھے رضوان، ٹیم اور سلیکشن پر بھروسہ ہے، یہ ضرور میدان ماریں گے۔

محسن نقوی  نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی ، انہوں نے اعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کر جائیں اور پاکستان کا کل ہونے والا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں۔

تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آج کے مہمان خصوصی یہ تمام مزدور ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ دن رات لگا کر اس کام کو مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ابھی اور کام باقی ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے بعد کریں گے ، کراچی کی بلڈنگ کا کام لاہور سے بہتر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیم نہیں بنے گا، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں، اس پروجیکٹ کے ہیرو وہ مزدور ہیں جنہوں نے کوئی چھٹی نہ کی گھنٹوں کام کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ کراچی اسٹیڈیم میں بھی ٹرینچ بنائی جائے گی، اسٹیڈیم کا اینگل بھی بہتر کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی پی سی بی کا کہنا

پڑھیں:

نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا

کراچی:

قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، پویلین عمارت کو مکمل گرا کر تعمیر کیا گیا جبکہ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی

محسن نقوی نے کہا کہ نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کر دیے گئے۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی  ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
  • کراچی: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
  • ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی
  • سلیکشن پرپورابھروسہ، ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی  
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کا ریڈ کارپٹ استقبال
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی: محسن نقوی
  • قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا