Daily Pakistan:
2025-02-11@18:46:45 GMT

عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے 

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایک جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایک موقع پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر اجازت دیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت پر قرار داد لاسکتے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی سینیٹر کو مخاطب کرکے بھی کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم ٹرمپ کے بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر کے اس جملے پر قائمہ کمیٹی اجلاس میں قہقہے لگ گئے، سینیٹر علی ظفر خود بھی عرفان صدیقی کے جملے پر ہنس دیے۔

اڈیالہ جیل میں دو حوالاتی انتقال کرگئے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی جملے پر

پڑھیں:

ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے

ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی کے پی ٹی آئی سے اجازت مانگنے پر کمیٹی زعفران زار بن گئی۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینیٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں، اس پر سارے ارکان ہنس پڑے خود علی ظفر بھی ہنس دیے، ایوان زعفران زار بن گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا۔ عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی مل گئی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
  • کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو سبب اس کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے، عرفان صدیقی
  • عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے
  • ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے
  • ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے
  • علی ظفر اجازت دیں تو ٹرمپ کے بیان کی مذمت پر قرارداد لا سکتے ہیں: سینٹر عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی اب پرتشدد احتجاج کی اپنی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی خود مذاکراتی عمل سے نکلی، حکومتی کمیٹی غیر مؤثر ہو چکی: عرفان صدیقی