پشاور:

خیبرپختونخوا میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے بعد اب ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ میں سرجیکل دستانوں کی فراہمی میں مبینہ خورد برد کا انکشاف کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عبید الرحمان نے صوبائی اسمبلی میں ڈی ایچ کیو تیمرگرہ اسپتال کو فراہم کیے جانے والے دستانوں کے حوالے سے بےضاطیگیوں کے معاملے پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دی ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 24-2023 میں نگران دور حکومت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگرہ کے لیے 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 65 ہزار دستانوں کے باکسز جاری کیے گئے لیکن اسپتال کو صرف ڈھائی ہزار دستانوں کے باکسز ملے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دستانوں کے ایک باکس کی قیمت 900 سے ایک ہزار روپے تک ہے جبکہ اسپتال کو یہی دستانوں کا باکس 2200 روپے میں دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں کو 65 ہزار 500 دستانوں کے باکسز فراہم نہیں کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ دستانے مہنگے بھی دیے گئے ہیں اور سرجیکل دستانوں کے نام پر لیے گئے تھے لیکن اسپتال کو سادہ استعمال کے دستانے فراہم کیے گئے ہیں۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر خورد برد میں ملوث متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی عبید الرحمان نے اس سے قبل تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے مختلف سامان کی خریداری میں بےضاطیگی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کا سامان ٹیچنگ اسپتال تیمرگرہ کے لیے خریدا گیا تھا تاہم نہ تو مکمل سامان ٹیچنگ اسپتال کو دیا گیا اور نہ ہی میڈیکل کالج تیمرگرہ کو منظوری کے باوجود چالو کیا جاسکا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرانے کے بعد اب اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توجہ دلاؤ نوٹس صوبائی اسمبلی دستانوں کے اسپتال کو گیا ہے کہ

پڑھیں:

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کنٹرول لائن کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک
  • لاہور: وکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق، پولیس
  • لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
  • پشاور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس میں صوبائی وزیر اوررکن صوبائی اسمبلی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا
  • لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • کوئٹہ، پولیس ٹریننگ کالج کی گیٹ پر دستی بم دھماکہ
  •   کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر  بم دھماکہ
  • شیخوپورہ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی
  • کشمیر کوئز رننگ ٹرافی ڈے جے گورنمنٹ سائنس کالج نے جیت لی