مشہور اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ کے بارے میں انکشاف کیا ہے، جو 80 کلو ڈیڈ لفٹ کے دوران پیش آیا۔ 

یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ دو ماہ تک بستر پر رہیں اور مشکل سے ایک منٹ کھڑی ہو پاتی تھیں۔

ایک انٹرویو میں راکول نے بتایا کہ چوٹ نے نہ صرف ان کے جسم پر بلکہ ذہنی طور پر بھی بڑا اثر ڈالا۔ 

انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے ایک سبق تھا، اور اب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کو اسٹیل جیسا مضبوط بناؤں گی۔"

راکول نے فٹنس میں واپس آنے کے لیے سخت ریہیبیلیٹیشن (بحالی) کی، جس میں آبی تھراپی (Aqua Therapy) شامل تھی۔ 

انہوں نے بتایا کہ "میں نے پانی میں تمام ڈانس سٹیپس کو پریکٹس کیا تاکہ چوٹ دوبارہ نہ ہو۔"

راکول نے انکشاف کیا کہ وہ ابھی بھی 100 فیصد فٹ نہیں ہوئیں اور تقریباً 10 فیصد ریکوری باقی ہے، لیکن وہ پرامید ہیں کہ جلد مکمل فٹنس حاصل کر لیں گی۔

راکول پریت سنگھ کے مداح ان کی مضبوطی اور حوصلے سے متاثر ہو رہے ہیں، اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں!

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 4000 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 303000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کے اضافے سے 259773 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 42 ڈالر سے بڑھ کر 2903 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہوگیا
  • کراچی ، لاہور سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، متعدد منسوخ
  • مسلم لیگ ن ملک میں ترقی لاتی ہے، اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف
  • رمضان سے قبل ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل مافیا سرگرم، گھی مزید مہنگا ہوگیا
  • سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کیلئے کان چھدوانا مہنگا پڑ گیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیاں ... گریٹر امریکا بنا سکیں گے؟؟
  • میرپور خاص: خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج