لاہور:

پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ 

پنجاب کا اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ’ نگہبان رمضان ‘ پیکیج کیلیے 30ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

اس موقع مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا جس سے پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا اور انہیں گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔ 

اجلاس میں  5ہزار960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلیے مفت سفر کی سہولت بھی  منظور کی گئی، طلبہ کیلیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر کا جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“مشین کیلیے  58 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلیے فنڈز کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسپیشل ایجوکیشن مراکز کو اسپیشل افراد کیلیے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد کیلیے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی،  دوسری جانب چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلیے عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25 آسامیوں اور تونسہ اورمنکیرہ کے 4 دانش اسکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی، اسی طرح فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلیے ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اور پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری  بھی دی گئی۔ 

کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کیلیے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹر دینے کی منظوری دے دی گئی، علاوہ پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ  بھی کیا گیا، پہلے مرحلے میں 117ریسکیو1122ایمبولینس مہیاکی جائیں گی۔ 

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پُر کرنے کی ہدایت کی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی مریم نوازشریف اجلاس میں کرنے کی کیا گیا

پڑھیں:

عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: مریم نواز

ویب ڈیسک:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے لیکن لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب میں شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے، پنجاب کے 5 ہزار سکولوں میں اسٹیم مقابلوں کا انعقاد ہوااور ان مقابلوں میں 8 ہزار طلبا اور 14 ہزار اساتذہ نے حصہ لیا۔

 مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں سے بھرپور ان طلبا پر ہمیں فخر ہ، طلبا کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں،بچوں کے مختلف ماڈلز دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

 انہوں نے کہا کہ مقابلے میں شرکت کرنے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ دوں گی، طلبا کے بڑے بڑے خواب ہیں اور طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،طلبا نے اپنے گولز حاصل کرنے ہیں اور ہم سپورٹ کریں گے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں کاشت کاروں کو 1 ہزار ٹریکٹرز مفت دینے کی منظوری
  • انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش
  • پنجاب کابینہ کی 30ارب کے رمضان پیکیج اور 6ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنیکی منظوری
  • ’’انڈسٹری لگائیں،کام کریں، ڈاکیومنٹیشن بعد میں ہوگی‘‘، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب کابینہ : 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری  
  • پنجاب میں ہزاروں بھرتیاں،جاب اوپن،جانئے تفصیلی رپورٹ میں کن کن محکموں میں کتنی آسامیاں آئی ہیں
  • عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ