زمینوں میں بہت بڑا دھوکاچل رہا ہے ، کراچی کی فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا،چیئرمین نیب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ سندھ کی زمینوں میں بہت بڑا دھوکاچل رہا ہے ، کراچی کی فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا ،کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اسکا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ سندھ کی زمینوں میں بہت بڑا دھوکا چل رہا ہے ، کراچی میں 7500ایکڑ زمینوں کے دستاویزات میں جعلسازی کی گئی ہے جس کی مالیت تقریباً 3 کھرب روپے ہے، کراچی کی 7500 ایکڑ زمین کی فائلیں کھول دیں تو شہر بھر میں دنگل مچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ زمینوں میں ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں ہے، لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے الگ الگ محکمے کسی سے منسلک نہیں ہیں ، چیئرمی نیب نے کہا کہ عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے ، کے ڈی اے ، ایم ڈی اے سے متعلق آباد رپورٹ پیش کرے میں ایکشن لوں گا، ایل ڈی اے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے کا 40 سال سے اپنے الاٹیز کو قبضے نہ دینا افسوسناک ہے، ان کےخلاف ٹھوس شواہد پر سو موٹو لیا جائے گا، آباد شواہد دے غیر قانونی عمارتوں کو قانون کے مطابق مسمار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں نیب کا ریجنل دفتر قائم کردیا وہاں بھی زمینوں میں کرپشن ہورہی ہے، گوادر میں تقریباً 3 کھرب روپے مالیت کی زمینوں پر مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئی پالیسی بنارہے ہیں، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہرقسم کی ادائیگیوں کا نظام بینکوں کے توسط سے ہونا چاہیے۔
چیئرمین نیب نے صحافیوں کو جوابات دیتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چند افسران کے کیسز نیب میں چل رہے ہیں، ایف بی آر میں 50کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن پر نیب متحرک ہوجاتا ہے، ضمانت دیتا ہوں کہ کراچی میں کوئی نسلہ ٹاور کا واقعہ رونما نہیں ہوگا، نیب میں صفائی ہوگئی ہے، کئی افسران کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب میں کئی افسران کی کرپشن کے معاملات پر انکوائریاں چل رہی ہیں، نیب میں انفرادی کرپشن اب ممکن نہیں مزید اصلاحات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین نیب کراچی میں زمینوں کے نے کہا کہ جائے گا
پڑھیں:
امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔