اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2024ء کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024ء کے نتائج جاری کرنے بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2024ء کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالتی عملہ کے مطابق تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ایس ایس 2024ء کے نتائج

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک اور  درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 مارچ تک  جواب طلب کر لیا ۔
 

عدالت نے موجودہ درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، جس میں وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس درخواست میں ایکٹ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے، لہذا اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ہونے چاہییں۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی رول نہیں ہے، صرف عدالتی نظیر ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد بچھر سمیت دیگر  کی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ اس ایکٹ کی آڑ میں ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں ہوں گی۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت صحافیوں کو خبر کا سورس بتانا پڑے گا۔ صحافی سے خبر کا سورس نہیں پوچھا سکتا۔ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دے کر  کالعدم قرار دے۔ اور درخواست کے حتمی فیصلے تک پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کو روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ایس ایس 2024ء نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست مسترد
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلیے عدالت سے رجوع
  • سی ایس ایس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا
  • پیکا ایکٹ کیس‘ فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں فیک نیوز کا مسئلہ تو ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
  • افتخار چودھری کی اضافی سیکورٹی کی درخواست خارج
  • چیف جسٹس عامر فاروق کا ایک اور فیصلہ، ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئے امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم