راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے، ایک حوالاتی منشیات کے مقدمہ میں جبکہ دوسرا چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کا حوالاتی الیاس نذر پمز اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں خالق حقیقی سے جاملا جہاں اسے علاج کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا، متوفی تھانہ مارگلہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔

دوسرے واقعہ میں حوالاتی محمد امین کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ انتقال کرگیا، محمد امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا۔

جیل ذرائع  کے مطابق دونوں نعشوں کو قانونی کارروائی مکمل کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مقدمہ میں

پڑھیں:

24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلیے افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی:

24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں بشریٰ بی بی کے خلاف 24 اور 26 نومبر احتجاج پر درج 31 مقدمات  کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کو آج شامل تفتیش کرنے کی دوسری مرتبہ کوشش کی جائے گی۔

بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ  گئے ہیں، جن میں انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل پہنچے۔

دریں اثنا بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک، حسین مرتضیٰ سنبل بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے پہلے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے شامل تفتیش ہونے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کی شرط رکھی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی استدعا پر ایس او پی کے تحت جیل انتظامیہ کو ملاقات کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات
  • اڈیالہ جیل میں دو حوالاتی انتقال کرگئے
  • اڈیالہ جیل میں 2 قیدیوں کا انتقال ،وجہ کیابنی؟
  • کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
  • سیف علی خان زخمی ہونے کے بعد رکشے میں اسپتال کیوں گئے؟ اداکار نے وجہ بتادی
  • 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلیے افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • خیر محمد تنیو علیل ہوگئے
  • آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ
  • اسٹیج کامیڈین لکی ڈیئر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل