تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے، تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی لکھ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہے، تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر اپوزیشن ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی لکھ کر دیا۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان نے اتفاق کیا۔
اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا تھا اوراب ایوان میں تنقید کرنے لگے۔ تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد خٹک دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، انور تاج، عبدالطیف، شاہ احد علی کا نام بھی شامل ہیں، عادل بازئی، شفقت عباس، امجد علی خان، یوسف خان، سلیم الرحمن بھی اضافے کے حامی نکلے۔
دیگرارکان میں حمید حسین، شیرعلی ارباب، مبین عارف، سہیل سلطان نے بھی اضافے کے لئے دستخط کئے، میاں غوث، فضل محمد، خواجہ شیراز، ریاض فتیانہ بھی کم تنخواہ سے پریشان رہے۔ حاجی امتیاز، اسامہ میلہ، شیر افضل مروت نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
336 کے ایوان میں ایک رکن کا تنخواہ وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اول پیپلز پارٹی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سرکاری تنخواہ وصول نہیں کرتیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان ماہانہ تنخواہیں لینے لگے۔
مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے تک ایوان میں ارکان کی تعداد 314 ہے، تنخواہ لینے والوں میں وفاقی وزرا شامل نہیں ہیں۔
وفاقی وزرا کو تنخواہ حکومت پاکستان دیتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کی خوشخبری سنا دی گئی، لیکن اس کے ساتھ ہی معاملات کو صیغہ راز میں رکھنے کیلئے ریلیف کی تفصیلات پہلے اسے آئی ایم ایف کے سے شیئر کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام، کاروباری طبقے کی سہولت اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح برآمدات بڑھائِی جائیں، اس کیلئے ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ، اور وزیر اعظم کی ہدایت پر امریکہ سے بات چیت کرنے پاکستانی وفد امریکا جائے گا، اس دوران نہ صرف وہاں کے کاروباری طبقہ سے بات چیت کی جائیگی بلکہ اس دوران معاشی معاملات میں بہتری کیلئے ان کا ماڈل بھی دیکھا جائِیگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، جلد ہی اس سلسلے میں بھی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، لیکن یہاں سب سے اہم بات اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کی خوشخبری دینا ہے، اس حوالے سے پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے، لیکن اس حوالے سے معلومات پہلے عالمی مالیاتی فنڈ سے شیئر کی جائینگی۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، ان تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہا ہے، جبکہ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین سے شیئر کیا جائیگا، کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہے اور کن پر ناممکن، اس کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، اس کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اس کا مقصد بجٹ پرعمل درآمد کیلئے زیادہ وقت دینا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے تمام اہداف پورے کئے ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔
585مزیدپڑھیں: واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی

متعلقہ مضامین

  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی
  • قومی اسمبلی: فلسطین و سرحدی معاملات، نہروں پر احتجاج کرنے والے خود موجود نہیں، افسوس: سپیکر
  • اسپیکر نے اپوزیشن کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا
  • سپیکر برہم ، اپوزیشن کے رویئے کو "غیر سنجیدہ" قرار دیدیا ، قومی اجلاس کا اجلاس ملتوی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 14اپریل تک ملتوی
  • اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر ایاز صادق کا اپوزیشن کی کورم نشاندہی اور واک آؤٹ پر اظہار افسوس