WE News:
2025-02-11@18:18:56 GMT

عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے معاملے پر پارٹی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پارٹی بیانیے کا بوجھ نہ اٹھانے والے ارکان کو کور کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر 26ویں ترمیم کو پاکستان کے عدالتی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی ہے، بانی تحریک انصاف نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ضروری ہے کہ ان پر توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا گیا، اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست دی ہے، کیونکہ ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل جبکہ ایک ایکٹنگ جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کیا اس بار وکلا تحریک کامیاب ہوسکتی ہے؟

گزشتہ روز وکلا کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ ججز کی تقرریوں کا معاملہ مؤخر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی پی ٹی آئی عمران خان فیصل چوہدری وکلا تحریک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی فیصل چوہدری وکلا تحریک وی نیوز فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ار کان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آج لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے حکام کو نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین فوری طور پر واگزار کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجا خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ داخلہ کے حکام نے اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہمارے بہت سے ارکان قومی اسمبلی قبائلی اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں حقیقی خطرات درپیش ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کم از کم ارکان قومی اسمبلی کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ ٹیکس دہندگان اور تاجر برادری ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو بندہ اربوں روپے میں ٹیکس دے رہا ہے اسے آپ اتنی بھی سہولت نہیں دے سکتے؟ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بہت سے ارکان قومی اسمبلی جن کا تعلق کراچی سے ہے ان کے بھی لائسنس ایکسپائر ہوگئے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لائسنس کی تجدیدکے عمل میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے کہا کہ اگر 5 سال بعد کوئی تجدید کے لیے آئے گا تو اسے ریونیو نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ آپ 2 سال بعد بھی رینیو نہیں کرتے، چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ کم از کم ارکان قومی اسمبلی کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ اجلاس کے دوران جناح گارڈن اور نیشنل اسمبلی کے درمیان جوائنٹ وینچر سے متعلق پیشرفت رپورٹ پر کمیٹی میں بحث کی گئی اس موقع پر سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ جناح گارڈن 665 پلاٹس نیشنل اسمبلی کے دے چکی ہے، اور 400 کے قریب پلاٹس دینا باقی ہیں چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ یہ 665 پلاٹس کب دیے گئے اور کیا ان کی پوزیشن بھی دے دی گئی ہے جس پر سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ468 پلاٹس کی بھی قیمت دے دی گئی ہے ۔رکن کمیٹی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ یہ سیدھی سیل اور پرچیز ہے یہ کوئی جوائنٹ وینچر نہیں ہے جس پر سی ڈی اے حکام نے کہاکہ اس سے متعلق ہائیکورٹ نے بھی کوئی ڈائریکشن نہیں دی تھی اور چیف کمشنر کو ہائیکورٹ نے معاملے کو باریک بینی سے دیکھ کر حل کرنے کی ہدایت کی تھی انہوں نے کہاکہ ہم نے 18 فروری کو رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروانی ہے اور اس متعلق جو بھی آڈر ہے وہ چیف کمشنر کریں گے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سی ڈی اے حکام سارے کام چھوڑ کر سے سے پہلے نیشنل اسمبلی کی زمین واگزار کروائیں انہوں نے کہاکہ اس کے پیچھے ایک مافیا ہے جو زمین نیشنل اسمبلی کو دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت کردی
  • بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر آئی ایم ایف کو دیں گے، فیصل چوہدری
  • آئی ایم ایف کیلئے پی ٹی آئی کا ایک اور ڈوزیئر تیار
  • بانی نے ہدایت کی ہے ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں، فیصل چوہدری
  •  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے، فیصل چوہدری
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ار کان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
  • بانی پی ٹی آئی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظرثانی کی جانی چاہیے، فیصل چوہدری
  • تحریک انصاف کا آٹھ فروری الیکشن چوری کے خلاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے پیرس میں بڑا اجتماع