آئی ایم ایف نے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔
روز نامہ امت کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئریشن کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنے کیلئے مسودے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کو فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی اب فروری کے بعد ہو سکے گی جبکہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے شرائط کے مطابق بینچ مارک مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ایکٹ میں ترامیم کے تحت بچوں کے تعلیمی ادارے بتانا تک بھی لازمی شرط میں شامل ہے، گھر کی آمدن کے ذرائع، میاں بیوی دونوں کے اثاثے بھی ایسٹ ڈکلیئر کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترمیم کے تحت پاور آف اٹارنی تک کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی جبکہ وزارت خزانہ کے متعلقہ حکام نے وفد سے معلومات کی پبلک رسائی میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے۔
"میں شادی شدہ ہوں لیکن میرا بوائے فرینڈ بھی ہے" خاتون کا انتہائی شرمناک انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف نے کی درخواست افسران کے کے اثاثے
پڑھیں:
سی ایس ایس 2024ء نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروسز کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024ء کے نتائج سے متعلق مختصر فیصلہ سنادیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں سی ایس ایس 2024ء کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد نے آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد مختصر فیصلہ سنادیا گیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔