طولکرم میں قابض فوج پر مزاحمت کاروں کے حملے میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
دوسری طرف سرایا القدس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ منگل کی صبح نور شمس کیمپ کے وادی القلنسوہ میں ایک پیادہ دستے پر گھات لگانے اور انہیں براہ راست گولیوں نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے قصبے طولکرم میں اسلامی مزاحمت کاروں کے حملے میں کئی صیہونی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طولکرم بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے القدس بریگیڈز اور ریوینج اینڈ لبریشن گروپس کے ساتھ مل کر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ایک منصوبہ بند گھات لگا کر قابض فوج کی انفنٹری فورس کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔بٹالین نے وضاحت کی کہ ٹھیک 11:30 پر ان کی ایک لڑاکا فارمیشن کے ساتھ رابطہ بحال ہونے کے بعد انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ایک انفنٹری فورس کو سخت گھات لگا کر نشانہ بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد دشمن فوج کو ریسکیو فورس کے ذریعے نورشمس کیمپ میں مدد فراہم کی گئی۔ ہلاک اور زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔
القدس بریگیڈز اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے ہمراہ القسام کے مجاھدین نے ایک پیادہ فورس کو نشانہ بنایا جو طولکرم کیمپ کے آس پاس کے ایک گھر کے چھپی ہوئی تھی۔ دوسری طرف سرایا القدس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ منگل کی صبح نور شمس کیمپ کے وادی القلنسوہ میں ایک پیادہ دستے پر گھات لگانے اور انہیں براہ راست گولیوں نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ قابض فوج نے طولکرم اور اس کے کیمپوں پر چھاپوں، گرفتاریوں اور شہریوں کی املاک کی تباہی کا سلسلہ مسلسل سولہویں روز بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ طولکرم پر جارحیت کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور ہزاروں افراد کو قابض فوجیوں نے گن پوائنٹ پر بے گھر کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض فوج
پڑھیں:
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔