ہم ڈونلڈ ٹرامپ کے منصوبے کا متبادل تلاش کر رہے ہیں، سربراہ عرب لیگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ عرب ممالک مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کو خریدنے اور وہاں سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل "احمد ابو الغیط" نے کہا کہ امریکی صدر فلسطینیوں کے حقوق کو دبانا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرامپ یا کوئی اور بھی غزہ کو نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب چینل العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احمد ابو الغیط نے کہا کہ عرب ممالک مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ چاہتے ہیں کہ عرب ممالک اُن کے منصوبے کے خلاف کوئی لائحہ عمل بنائیں۔ ہم مستقبل قریب میں عرب ممالک کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں امریکی صدر کی ان خواہشات کا توڑ تلاش کریں گے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک کا یہ اجلاس فلسطینی گروہوں کے درمیان اتفاق رائے اور فلسطین کی عالمی و عربی حمایت کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا صرف فلسطینی اتھارٹی سے رابطہ ہے اور حماس سے ہمارا کوئی ربط نہیں۔ احمد ابو الغیط نے کہا کہ اگر فلسطینی مفادات کی بات ہو تو حماس کو پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احمد ابو الغیط کہ عرب ممالک نے کہا کہ
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ متنازع کینالز کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہی پی پی کا موقف ہے، حالات کچھ بھی ہوں کینالز کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ سندھ میں بسنے والے 7 کروڑ عوام کے جینے اور مرنے کا مسئلہ کا ہے، کچھ لوگ نہروں کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں، حالات کچھ بھی ہوں، کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ کسی منصوبے کی منظوری صدر مملکت کے اختیار میں نہیں، صدر آصف زرداری کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔