اڈیالہ جیل میں 2 قیدیوں کا انتقال ،وجہ کیابنی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق روات کا رہائشی قیدی محمد امین اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا تاہم قیدی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا۔
جیل ذرائع کا کہنا تھاکہ جاں بحق قیدی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔
اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ قیدی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں
پڑھیں:
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز مانگ لیے گئے
— فائل فوٹواڈیالہ جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرِ سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگے ہیں۔