وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ ہزار سے زائد مفتیان نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وفاق المدارس الرضویہ کے سربراہ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے کہا ہے کہ اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں جمعتہ المبارک اور شب برات کے مقدس لمحات میں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ 1000 سے زائد مفتیان کرام نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف جاری کیے گئے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ جمعتہ المبارک اور شب برات کے مقدس لمحات میں ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اسلامی، غیر شرعی اخلاق سوز مغربی تہوار کا سختی سے بائیکاٹ کیا جائے۔ یہ تہوار عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کا سب سے بڑا سبب ہے، اس لئے مسلم نوجوان اور پوری قوم اس مغربی تہوا ر کا بائیکاٹ کریں۔ اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کریں، کیونکہ ویلنٹائن ڈے منانا شیطان کی پیروی اور اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے نام پر عریانی و فحاشی کا فروغ اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ہے۔
شرعی اعلامیہ میں اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی اولاد کو ویلنٹائن ڈے سے دور رکھنے کا بندوبست کریں۔ نوجوان نسل اپنے دلوں میں محبت رسول ﷺکی شمع روشن کرے۔ اسلام غیر محرم خواتین سے ملاقاتیں اور ناجائز تعلقات کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام عریانی، فحاشی اور بے حیائی سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت کرتا ہے۔ اسلام نے بے حیائی کو بد ترین گناہ قرار دیا ہے۔ اس لئے مسلمان دنیا و غیر شرعی محبتوں اور تعلقات سے دامن بچا کر قر آن و صاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ ویلنٹائن ڈے مسلم نوجوانوں اور مسلم خواتین کے اخلاق تباہ کرنے اور انہیں اسلام سے دور لے جانے کی گہری سازش ہے۔ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا تہوار نہیں۔ مسلمان اللہ اور اس کے رسول کی محبت کیساتھ ساتھ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے محبت کریں۔
شرعی اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے غیر شرعی تہواروں پر پابندی عائد کرے۔ جن مفتیان کرام نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی عبدالحق ترمذی، ڈاکٹر مفتی شمس الرحمان شمس، مولانا عطاء الرحمن چشتی، مفتی محمد رفیق نقشبندی، مفتی اسامہ حنیف قادری، ڈاکٹر مفتی عمران نظامی، مفتی محمد افضل نعیمی، علامہ ارشد جاوید مصطفائی، قاری فیض بخش رضوی، مولانا ضیاء المصطفیٰ حقانی، قاری محمد یعقوب فریدی، مفتی محمد امان اللہ شاکر، مفتی احمد سعید طفیل، مفتی ریاض احمد اویسی، مفتی محمد عابد رضوی، مفتی محمد ندیم قمر سمیت دیگر مفتیان کرام شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرعی اعلامیہ ویلنٹائن ڈے مفتی محمد
پڑھیں:
ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آئے ججز کو واپس بھیجنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر وفاقی دارالحکومت آنے والے ججز کو واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ بھیجنے کے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وزارت قانون و انصاف سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے معاملہ سنجیدہ نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے بھی معاونت طلب کرلی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی اپیل پر سماعت کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی ہائیکورٹ کے سروس ٹریبونل کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو چھ ماہ میں واپس بھیجنے کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جس کے بعد صدر مملکت نے نیا ٹریبونل تشکیل دے دیا تاہم نئے ٹریبونل کی تشکیل کے بعد پرانے ٹریبونل ہی نے فیصلہ جاری کر دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹریبونل نے نہ ہمیں فریق بنایا نہ ہمیں سنا گیا، متاثرہ ججز کو سنے بغیر سروس ٹریبونل کیسے آرڈر پاس کر سکتا ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کو کہیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے اس میں معاونت کریں۔
عدالت نے وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔