اسپیکر قومی اسمبلی کی اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پر رولنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس پر رولنگ دے دی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیا میں ایک جج صاحب نے پارلیمنٹ کے بارے بیان سامنے آیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔
اپنی رولنگ میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کسی کو پارلیمنٹ سے متعلق بیان بازی کا حق نہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔
قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ آج ایک کیس کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا تھا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گِر چکے ہیں۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو بڑھی ہوئی تنخواہ نہیں لینا چاہتا لکھ کر دے دے، آپ لوگ پارلیمنٹ کو جعلی بھی کہتے ہیں اور خود سنجیدہ بھی نہیں ہوتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا
پڑھیں:
پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹواپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں عمران خان کی ہدایات سے ہی سب کچھ کریں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجوزہ مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بانئ پی ٹی آئی کو بریف کیا جائے گا، 6 وکلاء آج ان سے ملیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات دیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے نہروں سے متعلق قرارداد پیش کی، وہ غائب ہوئی، اندھیرے میں کینال سسٹم میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے ہمیں قبول نہیں۔