بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کورٹ پیکنگ پر وکلاء تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں، ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے، موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، صوابی جلسے پر عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ان پر توجہ کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے پیچھے پڑے ہیں، عمران خان کو اڈیالہ جیل رکھ کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے، انہیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا، ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرانے سے متعلق ایک درخواست بھی دائر کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا
پڑھیں:
بانی تحریک انصاف نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی،گنڈا پور
پشاور (آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی، ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کر دئیے۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا ہمارے صوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔ تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے سوال پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا پارٹی کے اندر ہر حلقے میں مخالف ہوتے ہیں۔