وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جشن اسٹیم میں حصہ لینے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جشن اسٹیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن اسٹیم میں2لاکھ75ہزارہونہارطلبانےحصہ لیا. مجھے ہونہار طلبا پر بہت فخر ہے. طلبا کے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا. بہت خوشی محسوس ہوئی، ہمارے طلبا میں بہت صلاحیت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جشن اسٹیم میں پنجاب بھرسے1100طلبا نے حصہ لیا.
آپ میں اتنی صلاحیت ہےکہ پوری دنیافتح کرسکتےہو. وزیرتعلیم طلبا کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہیے. پنجاب کی مٹی بہت زرخیزہے، معصوم
بچوں کے بڑےخواب دیکھ کرخوشی ہوئی. طلبا اپنےخوابوں کی تعبیرکےلیےسخت محنت کریں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وعدہ ہےجب تک وزیراعلیٰ ہوں آپ کی بہتری کےلیےکام کروں گی.طلبا کےکامیاب مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئےکارلائیں گے. اسکولوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتےہوئے اپ گریڈ کیاجائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو آئی ٹی، سائنس لیب کی سہولت فراہم کرنےکےلیےکوشاں ہیں. طلبا دنیا کا مقابلہ کرنےکےلیے انگریزی زبان پرعبورحاصل کریں. میرٹ کی بنیادپر30ہزاربچوں کو ہونہار اسکالر شپ دیا۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے کڑی مشکلات جھیلیں لیکن آنسو
نہیں بہائے. مجھے رلانا کوئی آسان کام نہیں، میں بہت باہمت ہوں، میراعوام سےمحبت کارشتہ بہت سےلوگوں کوبرداشت نہیں ہورہا. میں نےہمیشہ تنقیدکومثبت لیا ہے. تنقید ہمیشہ آگےبڑھنےمیں مدد دیتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ نےکبھی اپنے ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، کسی کےکہنے پر جلاؤگھیراؤنہیں کرنا. طلبا کسی کا ایندھن نہ بنیں۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کی حکومت میں کوئی کام نہیں کیا. وزیراعلیٰ کےپی مجھ پر ذاتی حملےکرتے ہیں. طلبا وعدہ کریں ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے. مخالف پرچور ڈاکوکی آواز کسنےکا کہنے والا آپ کادوست نہیں ہوسکتا. ان کا کام ذاتی حملہ نہیں، اپنےعوام کی خدمت کرناہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پنجاب سے بچے آئے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر بچوں کیلئےدن رات کام کررہے ہیں. وزیرتعلیم کو کہا تھا بچوں کے مقابلے کرائیں .تاکہ ان کی صلاحیت سامنے آئے، آج بچوں کا کام دیکھ کر میں حیران رہ گئی، کلین انرجی کے پراجیکٹس میں بچوں نے سمارٹ سٹی کا ماڈل بنایا ہوا تھا. یہاں 1100 بچے موجود ہیں، میں ان تمام 1100 بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ دوں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ان مقابلوں میں 2 لاکھ 75 ہزار بچوں نے حصہ لیا. آج ان 2لاکھ سے زائد بچوں میں سے 1100 ونرز یہاں موجود ہیں. بچے چھوٹے ہیں مگر ان کے خواب بہت بڑے ہیں. پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے، بچوں کو کہا کچھ بھی ہوجائے خواب دیکھنے نہیں چھوڑنے. میں بطور وزیراعلیٰ تمام بچوں کی ماں ہوں، وعدہ ہے ہر روز آپ کیلئے کام کروں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گی میرے بچوں کے تمام خواب پورے ہوں، جو بھی میرے پاس وسائل ہیں وہ سب آپ پر نچھاور کروں گی، پنجاب میں میرے پاس 49 ہزار سکول ہیں، کوشش ہے تمام سکولوں میں وسائل اور اچھا ماحول دیں. شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ 2008 میں آئی ٹی لیبز بنائی تھیں، میں کوشش کررہی ہوں تمام طلبہ کو جدید آئی ٹی لیبز ملیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان 49 ہزار بچوں میں پڑھتے ہیں ان کیلئے سپوکن انگلش کی کلاسز بھی شروع کررہی ہوں. آپ اپنی علاقائی زبانوں پر بھی مہارت رکھیں، دنیا کے مقابلے کیلئے آپ کو انگریزی پر بھی مہارت حاصل ہونی چاہیے. بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کونسا راستہ کامیابی اور کونسا تباہی کی طرف جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے ہیں، جن بچوں کو سکالر شپس دیئے شاید وہ اس کے بغیر پڑھ نہ سکتے، میرٹ پر آنے والے بچوں نے بہت سی مجبوریاں بتائیں، میرٹ پر آنے والے 30 ہزار بچوں کو جب سکالر شپس دیئے تو بہت خوشی ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے یہ سب پلانٹڈ ہے.میرا اور آپ کا پیار کا رشتہ لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو تنقید آپ کو بری لگتی ہے وہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے. دل میں یہ لے کر چلنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنی محنت سے شکست دینی ہے. آپ کے خوابوں کو میں پورا کروں گی. کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے. ہونہار سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا. مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا. طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے. کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا، کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا. یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں. ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ذاتیات پر حملہ کرنا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
کا کہنا تھا کہ
مریم نواز کا
ہزار بچوں
سکالر شپس
جشن اسٹیم
نے کہا کہ
بچوں کو
کروں گی
کا کام
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تجاوزات کے متاثرین کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار، ریڑھی بانوں اور دیگر متاثرین کے لیے متبادل روزگار کا انتظام کیا جائے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک کی روانی اور شہری سہولتوں کے لیے ضروری ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی غریب کا روزگار نہیں چھینا جائے گا اور انسدادِ تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ہر شہر میں متاثرہ افراد کے لیے متبادل انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے بھی تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازاروں میں عام شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا تھا، جس کے سدباب کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔