عمران خان نے نادیہ جمیل کو پولیس سے کیسے چھڑوایا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
خوبرو اور ورسٹائل سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بارعمران خان انہیں تھانے سے چھڑوانے آئے تھے۔
حال ہی میں نادیہ جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے شوہر علی پرویز کے ساتھ ابتدائی دنوں کی ایک بہت ہی دلچسپ کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں نوعمر تھے اور 14 سال کی عمر سے فون پر بات کر رہے تھے اور 17 سال کی عمر میں دوستوں کے ساتھ ان سے ملنے کی اجازت ملی۔
نادیہ نے بتایا کہ 17 سال کی عمر میں وہ اور علی ایک پارٹی میں گئے جس کا انہوں نے پہلے سے پلان بنایا ہوا تھا لیکن ہم پارٹی چھوڑ کر ڈرائیو پر چلے گئے اور ایک ساتھ موسیقی سن رہے تھے تو انہیں اس وقت کے پولیس اسکواڈ نے پکڑ لیا اور تھانے ساتھ لے کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ افگن کی یمنٰی زیدی پر تنقید، نادیہ جمیل کا کرارا جواب
اس وقت ایک فون کا کرنے کی اجازت تھی اور نادیہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے انکل یوسف صلاح الدین کو کال کی اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ یوسف صلاح الدین ان کے گھر پر ہی موجود تھے۔ اس کے بعد 5 افراد پولیس اسٹیشن آئے جن میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے انہوں نے اس وقت ورلڈ کپ جیتا ہوا تھا اور سب انہیں جانتے تھے۔ پھر پولیس اہلکاروں نے سب کو چائے پلائی اور ہمیں جانے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلموں کی پیشکش کے باوجود کام کیوں نہ کیا، اداکارہ نادیہ افگن نے بتا دیا
نادیہ جمیل نے بتایا کہ کافی عرصے بعد انہوں نے جب عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ بہت اچھی ہیں کیونکہ آپ نے اسی لڑکے سے شادی کی جس کے ساتھ آپ تھانے میں گئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھانہ کچہری عمران خان نادیہ جمیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نادیہ جمیل نے بتایا کہ نادیہ جمیل انہوں نے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل چوہدری
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کورٹ پیکنگ پر وکلاء تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں، ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے، موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، صوابی جلسے پر عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ان پر توجہ کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے پیچھے پڑے ہیں، عمران خان کو اڈیالہ جیل رکھ کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے، انہیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا، ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرانے سے متعلق ایک درخواست بھی دائر کی ہے۔