ترک صدررجب طیب اردوان (کل) پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان (کل)12سے 13فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
(جاری ہے)
شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان کے مطابق ترکیے کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے کل یو اے ای جائیں گے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم عالمی رہنماؤں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔