سعودی قیادت کی ایران کو قومی دن پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
(جاری ہے)
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کو تہنیتی پیغام بھیجے ہیں۔انہوں نےایرانی صدر کے لیے صحت و عافیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت نے قومی دن پر ایران کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔