چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی آج آخری ڈیڈلائن ہے، جس کے باعث تمام ٹیموں کو تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔دوسری جانب قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سلیکشن پر سابق کرکٹرز اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک اسپشلسٹ اسپنر اور آل رانڈر کے شعبے میں عامر جمال کو شامل کرنے پر متعدد بار اصرار کرچکے ہیں تاہم کمیٹی نے اسے نظر انداز کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی تھی، جہاں بالنگ لیڈر شاہین آفریدی کو پٹائی سہنی پڑی تھی، انکے علاوہ واحد اسپنر ابرار بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے تھے جبکہ اسکے برعکس کیویز نے اسپنرز کے ذریعے گرین شرٹس کے ہوم گرانڈ پر انکا شکار کیا تھا۔
میچ میں شکست اور پھر حارث رف کی انجری کے باعث سلیکشن کمیٹی پر ٹیم میں تبدیلی کیلئے دبا مزید بڑھا تھا کیونکہ پارٹ ٹائم اسپنرز پاکستان کو وکٹ دلوانے میں ناکام رہے ہیں، ادھر حارث کی عدم موجودگی پر عامر جمال کا نام پھر زیر گردش ہے کہ انہیں شامل کیا جائے لیکن سلیکشن کمیٹی نے سفارشات نظر انداز کردیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے: وزیر اعظم پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے: وزیر اعظم وزیراعظم شہباز شریف سے امارات کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ایف بی آر کی 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ فریز، قائمہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں: اسپیکر کی رولنگ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: مریم نواز غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تبدیلی نہ کرنے سلیکشن کمیٹی
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں ماہ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی ‘آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025’ کے لیے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کا شیڈول موضوع بحث بن چکا ہے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے محروم لوگ یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لائیو میچز آپ کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Mycoایونٹ کو لائیو اسٹریم کریں گے، جس کے لائیو اسٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور ایپس پر دستیاب ہوں گے۔بھارتی شائیقین کے لیے Disney + Hotstar اور Star Sports Network جیسے پلیٹ فارمز سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا میں کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے لائیو میچز فاکس اسپورٹس، اسکائی اسپورٹس، ولو ٹی وی پر دیکھائے جائیں گے جبکہ ان پلیٹ فارمز کی موبائل ایپس پر بھی میچز لائیو دیکھے جاسکتے ہیں۔
انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟