قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کی پالیسی متعارف کرائی ہے جس سے پاکستانی شہری اب بغیر ویزا کے قطر کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں قطر جانے سے متعلق ایک خبر زیر گردش ہے وہ یہ کہ ’پاکستانی بغیر ویزا کے قطر جا سکتے ہیں‘۔ تاہم ان چیزوں کی وضاحت نہیں دی گئیں کہ بغیر ویزا کے قطر کتنے وقت کے لیے اور کس لیے جا سکتے ہیں۔بغیر ویزا قطر جانے کے لیے چند اہم باتیں جاننا نہایت ضروری ہیں جن پر عمل کرکے بغیر کسی پریشانی کے قطر جایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وہاں زیادہ سے زیادہ 30 دن کے لیے رک سکتا ہے۔ اس کے لیے کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ ہونا لازمی شرط ہے۔ جتنے دن قطر میں گزارنے ہیں اتنے دن کی ہوٹل ریزرویشن پہلے سے کنفرم ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ پولیو ویکسین کارڈ بھی درکار ہوتا ہے۔

مزید برآں قطر کے سفر کے لیے جانے والے فرد کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات واضح کرنا لازمی شرط ہے۔ وہاں سفر کرنے کے خواہشمند افراد کے اکاؤنٹ میں تقریباً 5 ہزار قطری ریال ہونے چاہیے۔قطر کی جانب سے ویزا فری انٹری کی سہولت صرف وہاں سیر و سیاحت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو فراہم کی گئی ہے۔ نوکری کی تلاش کے لیے قطر جانے والوں کے لیے یہ سہولت نہیں ہے۔

اس پالیسی سے پاکستانی سیاح قطر کی متنوع ثقافت، تاریخی مقامات اور جدید فن تعمیر کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے قطر کی سرکاری ویب سائٹس یا سفارت خانے سے رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویزا کے قطر بغیر ویزا سکتے ہیں کے لیے قطر کی

پڑھیں:

پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا

پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے حج 2025 کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کوٹے میں یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔

حکام کے مطابق ہزاروں پاکستانی درخواست گزار انتظار کی فہرست میں شامل ہیں، اور یہ اضافی کوٹہ رواں سال کے حج کے لیے درخواست دہندگان پر دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس ہفتے کے آغاز میں پاکستان نے حج عازمین کی لازمی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جبکہ پہلا مرحلہ رواں سال کے آغاز میں مکمل کیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور انوار الحق یوسف نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج عازمین پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، وہاں کے قوانین کا خیال رکھیں۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

 یوسف نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی عرب کو "برادر ملک" قرار دیا۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے اور عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید برآں وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے لازمی ویکسینیشن کا عمل 20 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی: 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بنے
  • سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دیدی
  • بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
  • کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ، 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم
  • پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا
  • برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
  • پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
  • ڈرکنس اور دیگر پروسیسڈ فوڈز میں ایڈیٹیوز کس سنگین مرض کا باعث بن سکتے ہیں؟