چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم سے18لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس نے غازی آباد کے علاقہ میں ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوارکو روک کر اسکے قبضہ سے شراب برآمد کرلی،شراب فروش محمد شکیل سہو کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔\378

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے

شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد کرلئے ہیں جس کے ذریعے ملزم کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے کرلی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر 11-ای میں ایک مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے ہاتھوں شدید تشدد کے باعث ملزم زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ڈاکو کے قبضے سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ تاہم واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
  • گجرات: 3 منشیات فروش گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • مظفرگڑھ میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی
  • مظفر گڑھ، ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی،ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی