پانی کے معاملے پراپوزیشن لیڈرکوغیرذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزارہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ ریاض حسین پیرزارہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پراپوزیشن لیڈر کو غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔
(جاری ہے)
منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزارہ نے کہاکہ معاہدہ سندھ طاس کے تحت ستلج سے بہاولپور کاپانی بند کر دیا گیا تھا، پانی کامعاملہ سنجیدہ ہے جس کے حوالے سے فیصلے مشترکہ مفادات کونسل میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دیامیربھاشا ڈیم میں پنجاب کے حصے کےپانی سے بہاولپورکوپانی دینے کامطالبہ کیاگیاہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس معاملے پر غیرذمہ دارانہ بیان بازی اورعوام کوگمراہ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ بہاولپورکا ایک دریا بند کر دیا گیاہے اور ہم اپنے حق کامطالبہ خود کر سکتے ہیں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہاکہ
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی سیاست میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار، سنجیدہ اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط اور مستحکم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ امیر مقام نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 2