وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن اور سیکیورٹی اقدامات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مائننگ کے شعبے میں شفافیت آئے گی اور مقامی ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو دکی مائنز ایریا میں سیکیورٹی کے لیے 200 جوانوں کی میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ دکی مائنز میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے ایف سی، پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں وزیر مائنز میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مائنز کی رائلٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مقامی ترقی کے منصوبوں میں لگایا جائے گا
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
موسم گرما کیلئے سبزیوں کی کاشت فوری شروع نہ کی گئی تو ۔۔۔!!!خبردار کر دیا گیا
کاشتکاروں کو موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ بھنڈی، گھیا توری، بینگن، ٹماٹر، کریلا، توری، شملہ مرچ، سبز مرچ، گھیا کدو، چپن کدو، کھیرا اور پیٹھا سمیت موسم گرما کی دیگر سبزیوں کی فوری کاشت کا آغاز کریں۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے بتایا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت فروری کے وسط سے مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے۔
اگر اس دوران سبزیوں کی کاشت نہ کی گئی تو مارچ کے بعد اگائی گئی سبزیات کی کاشت درجہ حرارت بڑھنے سے بہتر فصل دینے سے قاصر رہتی ہے، زرعی تحقیقاتی ادارے کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کی نشوونما کیلئے 20 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ موزوں رہتا ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ نے مزید بتایا کہ سبزیوں کی کاشت سے چند روز قبل گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔
ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے، اس کے علاوہ کریلا، گھیاکدو، چپن کدو، گھیا توری اور کھیرے کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کرنے سے نتائج بہتر ملتے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی کامیابی کی شرح 80 فیصد سے کم نہ ہو، محکمہ زراعت کے مشورہ سے ایسی اقسام کے بیج کا انتخاب کیا جائے جو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔
بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش