اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر فارم 47 والے باہر جاکر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے ارکان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، احمد چٹھہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں مارشل لا نافذ، پولیس تشدد سے آج ہماری ایک کارکن کی موت واقع ہوئی، عمر ایوب

انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات جیت کر آئے ہیں فارم 47 والے نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے حملوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہمارے دو کارکنان انتقال کرچکے ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی گئی۔ توشہ خانہ کا ریکارڈ نکالا جائے اور بتایا جائے کہ کس کس نے وہاں سے کیا لیا ہے، ریکارڈ نکلے گا تو گاڑیاں لینے والوں کے نام سامنے آئیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا، اس دوران ایوان میں شور شرابہ بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

عمر ایوب نے جب فارم 47 والوں کو جوتے پڑنے کی بات کی تو حکومتی رکن کی جانب سے بھی غیرپارلیمانی لفظ بول دیا، جس پر اسپیکر نے قابل اعتراض الفاظ حذف کراتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ روک دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر احتجاج جوٹے عمر ایوب فارم 47 قومی اسمبلی مہنگائی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب فارم 47 قومی اسمبلی مہنگائی وی نیوز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب فارم 47

پڑھیں:

آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں، عمر ایوب


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رولز آف پروسیجر کو فالو کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر عدالت جائیں گے، حکومت کو کہا تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک نہیں کروا سکی، حکومت ہمیں بتا دے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اگر وزراء سرینڈر کریں تو پھر ہم کس سے بات کریں۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر پوری پارٹی متحد ہے، سلمان اکرم راجہ کے بیان سے متعلق کمنٹس نہیں کرنا چاہتا، علی ظفر وکیل ہیں ملاقات کے لیے جا سکتے ہیں ہدایات لینا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف راولپنڈی میں 30 نئی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے:عمر ایوب
  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
  • مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک براہ راست نہیں پہنچ رہا، حکومت کا اعتراف
  • وقف بل پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی خاموشی سے مسلم معاشرے میں غصہ کا ماحول ہے، مایاوتی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی
  • آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں، عمر ایوب