Nawaiwaqt:
2025-04-13@19:42:01 GMT

اوگرا کا ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

اوگرا کا ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن

اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں.

جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے. شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ترجمان اوگرا کے مطابق ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں. ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دئیے گئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایل پی جی کے خلاف

پڑھیں:

کورنگی ‘بھڑکتی آگ بدستور شدت سے جاری، منرل ٹیسٹ

اٹامک انرجی کمیشن کا غیر معمولی گہرائی میں کھدائی کے دوران لگنے والی آگ کا سروے مکمل
آگ کے اطراف 500 میٹر علاقہ ممنوعہ ہے، 6کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موجود ہیں

سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلا کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی میں لگنیوالی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ اٹامک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید معلوم ہو سکے گا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کیحکام بھی سرویکررہیہیں۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ نیمزید منرل ٹیسٹ کیلیے اداروں سے رابطہ کرلیا ہے۔ آج منرل ٹیسٹ کی ٹیمیں اگ کے مقام کا سروے کریں گی۔انہوں نے کہا کہ منرل ٹیسٹ ٹیموں کی جانب سے ایئر کوالٹی کو چیک کیاجائیگا۔ ایئر کوالٹی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوگا یہاں میھتین گیس کتنی پائی جاتی ہے۔ وزارت پاکستان پیٹرولیم نے زیر زمین میتھین گیس کی جانچ کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
  • پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افراد بے دخل
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے
  • کراچی: امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • حماس نے برطانیہ میں پابندی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا
  • حماس نے برطانیہ میں پابندی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا
  • کورنگی ‘بھڑکتی آگ بدستور شدت سے جاری، منرل ٹیسٹ