نفرت کی سیاست سے متحدہ تقسیم مگر انکے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں، کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے، متحدہ کراچی کی ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں، متحدہ ہر دور میں سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے رہنما بار بار نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے، متحدہ کراچی کی ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کے بچے ہمارے بھی بچے ہیں اور عوام جانتے ہیں کہ کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں کتاب کے بجائے بندوق کس نے دی تھی، ایم کیو ایم کراچی پر دہائیوں تک حکمرانی کرتی رہی اور آج حقوق کی بات کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ کراچی کہ کراچی کے ایم کیو ایم نے کہا کہ کی سیاست ایم کی
پڑھیں:
ہم ریاست، آئین و ملک کے وفادار، سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں، ہمارے خطے میں امن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ریاست، آئین و ملک کے وفادار ہیں، سیاست میں تشدد کے ہم خلاف ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں، ہمارے خطے میں امن نہیں، فاٹا انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کا فیصلہ نہیں تھا، ہم نے پہلے کہا تھا فاٹا میں ریفرنڈم کرایا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انضمام کا پہلا مقصد امن تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا، امن سے محروم قوم ہر چیز سے محروم ہوتی ہے۔ ہمارے حکمران امریکا کے پیروکار ہیں، امریکا کا کٹھ پتلی نیتن یاہو کہتا ہے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں بسایا جائے۔ سربراہ جے یوآئی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پھر افغانستان میں دوبارہ جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔