وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت Željka Cvijanović کی دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر مبنی ایک مضبوط و وسیع البنیاد شراکت داری میں تبدیل کرنے کی پاکستان کی خواہش اظہار کیا۔
بوسنیا اور ہرزیگوینا کے لیے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا کی بطور علاقائی روابط کے مرکز کی بے پناہ صلاحیت اور مستقبل میں یورپی یونین کی رکنیت بوسنیا اور ہرزیگوینا کے راستے پاکستانی اشیاء کے بلقان اور مشرقی یورپی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
بوسنیا اور ہرزیگوینا کی چیئرپرسن برائے صدارت نے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بوسنیا اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ کی خواہش کا اظہار کیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کا لیبیا میں کشتی حادثے پر اہم موقف
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لیبیا میں کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے، دفترخارجہ اور لیبیا میں ہمارا مشن میتوں کے حصول کیلئے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے حادثوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ لوگوں کو پیاروں کی لاشیں وصول نہ کرنی پڑیں۔