یورپی کمیشن کی صدر ارسلاوان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی محصولات مضبوط اور متناسب جوابی اقدامات کو متحرک کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیاں عالمی معیشت کے لیے تباہ کُن کیوں؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارسلاوان نے منگل کو بیان میں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات پر محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کاروبار کے لیے خراب، صارفین کے لیے بدتر ہیں۔

صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین پر بلاجواز محصولات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ یورپی یونین اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں، کاروباروں اور صارفین کی حفاظت کریں گے۔

مزید پڑھیے: امریکی کمپنیاں اب بیرون ملک رشوت دے کر ٹھیکے حاصل کرسکیں گی، صدر ٹرمپ نے قانونی پابندی ہٹادی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکا میں داخل ہونے پر 25 فیصد محصولات عائد ہوں گی خواہ ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

غزہ کی خریداری اور ملکیت کےلیے پرعزم ہیں،امریکی صدر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے متعلق ہرزہ سرائی جاری ہے، تازہ بیان میں کہا کہ بولے غزہ کی خریداری اور ملکیت کےلیے پرعزم ہیں ۔ اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب حماس نے غزہ کی ملکیت سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کردی ۔ حماس رہنما کا کہنا ہے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ انسانی امداد کو غزہ آنے سے روکا جا رہا ہے ۔ ثالثوں سے کہتے ہیں وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے پلاسٹک کے اسٹرا استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے 
  • ٹرمپ نے اسٹیل، ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کر دیں
  • آئی ایم ایف وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقات کرے گا
  • جوابی خط
  • غیر ملکی اہلکاروں کو رشوت دینے پر امریکیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، ٹرمپ
  • غزہ کی خریداری اور ملکیت کےلیے پرعزم ہیں،امریکی صدر کریں
  • حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری
  • اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کریں گے. ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ اریگیشن پنجاب کی یونینز کا احتجاج کا اعلان