حکومت کا رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمت پرفراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی
وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔
اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ
رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی، رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کے اسٹالز پر وافر مقدار میں چینی دستیاب ہوگی، ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، رعایتی قیمتوں پر چینی کی قیمت کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔؛
ان کا کہنا تھا کہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے، اس دوران غریب طبقے کو کم قیمت پر چینی فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمت نے کہا
پڑھیں:
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا
کراچی:پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا. اس حوالے سے تاریخ سامنے آ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی۔ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے. جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔
یاد رہے کہ عالمی میڈیا میں بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔