عالمی  اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 2904ڈالر کی بلند سطح پر آگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 100روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

بیان کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 86روپے بڑھ کر 2لاکھ 59ہزار 859روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

رمضان سے قبل ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا

پاکستان میں کھانے پکانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ان بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دیگر ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع رمضان 2025 کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ A-گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ B-گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

رمضان المبارک سے قبل قیمتوں میں اچانک اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے نرخوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اور بعد میں انہیں کم کر کے حکومت کی جانب سے “مہنگائی کنٹرول” کا تاثر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3100 روپے ہوگئی
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی
  • رمضان سے قبل ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا
  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ