’ان لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟‘، جہاز میں ملنے والے کمبل مسافر ساتھ لے آئے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند مسافروں کو ائیر پورٹ پر جہاز میں دورانِ سفر ملنے والے کمبل اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے۔
یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے.
— Sardar Hamza Zahid (@bismilhamza) February 10, 2025
اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں بعض نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایئرلائن میں دیا جانے والے کمبل مسافر کیسے لے کر گئے جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں تبصرہ بھی کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمبل اس بات کی نشانی ہے کہ یہ افراد وہاں سے قانوناً نکالے گئے ہیں اور ڈی پورٹ کیے گئے ہیں۔ یہ کمبل انہیں نشاندہی کے لیے دیے جاتے ہیں تاکہ دورانِ امیگریشن ان کو پہچاننے میں آسانی رہے۔ صارف نے مزید کہا کہ ہر بات پر لوگوں اور قوم کو کوسنا شروع نہ کر دیا کریں۔
اوہ بھائی جان۔۔۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہ وہاں سے قانوناً نکالے گئیے ہیں۔ڈیپورٹ کئیے گئیے ہیں۔ یہ کمبل انھیں نشاندہی کیلئے دئیے جاتے ہیں تاکہ دوران امیگریشن ان کو پہچاننے میں آسانی رہے۔ ہر بات پر لوگوں اور قوم کو کوسنا شروع نہ کر دیا کریں۔
— Vailla Banda (@Bholajatt) February 11, 2025
طارق نامی صارف نے لکھا کہ آپ جہاز سے کمبل ساتھ لا سکتے ہیں اس کی ممانعت نہیں ہے۔
لا سکتے ہیں۔ ممانعت نہیں ہے۔
— Tariq???? (@tweetooPK) February 11, 2025
محمد عمران ملک لکھتے ہیں کہ یہ ڈسپوزل کمبل ہیں اور ایئر لائن مسافروں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ یہ کمبل ساتھ لے کر جا سکیں۔
یہ ڈسپوزایبل کمبل ہیں۔ ائیر لائن اس کو الاؤ کرتی ہے شاید۔۔
— Dr. Muhammad Imran Malik (@imranmanu) February 11, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جہاز میں یہ کمبل دوبارہ استعمال نہیں ہوتے اور اگر یہ کمبل ساتھ لانے کی ممانعت ہوتی تو مسافر یہ عملے کے سامنے لائے ہوں گے وہ انہیں روک بھی سکتے تھے۔
جہاز میں یہ کمبل دوبارہ استعمال نہیں کرتے یہ سب عملے کے سامنے لائے ہوں گے وہ روگ سکتے تھے
— ✈️ مرزا شکیل احمد????️ (@G41j787) February 11, 2025
عابد شکیل نامی صارف نے لکھا کہ یہ یقیناً پی ٹی آئی کے لوگ ہوں گے۔
یہ یقیننا پی ٹی آٸ کے ھوں گے https://t.co/6POHYFfzdG
— Abid Shakeel (@AbidShakil80394) February 11, 2025
فاروق سیف لکھتے ہیں کہ ایسے لوگ پاکستان کا نام بدنام کرتے پھرتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟
????Yehi Pakistan ka naam badnaam kerte phirtay hai. In jaise ko visa kon deta hai pehli baat
— Farooq Saif (@farooqsaif411) February 10, 2025
ایک ایکس صارف نے مزاحیہ اندازمیں لکھا کہ 1,1 لاکھ کرایہ لینے والوں کا ایک ہزار کا کمبل لیا تو کون سا ایئر لائن کا خسارہ ہو گیا۔
ایک ایک لاکھ کرایہ لینے والوں کا ایک ہزار کا کمبل لیا تو کونسا خسارہ ہو گیا ایئر لائن کا ????
— RamtaJogi (@JogiRamta99) February 11, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرلائن کا کمبل سعودی ایئر لائن سعودیہ عرب مسافر اور کمبلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرلائن کا کمبل سعودی ایئر لائن سعودیہ عرب مسافر اور کمبل صارف نے لکھا کہ والے کمبل ایئر لائن جہاز میں یہ کمبل
پڑھیں:
ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات، ویڈیو وائرل
لندن:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو ہانیہ عامر آفیشل کے نام سے فیس بک پر موجود اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر، تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی رہیں تاکہ ان سے ملاقات کر سکیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر، بشریٰ انصاری اور ابرار الحق لندن میں فلاحی تنظیم سہارا ٹرسٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں موجود ہیں۔
ملاقات کے دوران ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور جاتے ہوئے ان سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کی، جس کے بعد وہ اللہ حافظ کہہ کر روانہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انکو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تب تک وہ کرکٹ سے دور رہیں گے، صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے تاہم وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔