Nawaiwaqt:
2025-02-11@16:39:19 GMT

معروف اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

معروف اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنی قابلیت سے لوہا منوانے والے اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اداکار قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 10 برس کی عمر میں فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے، وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی صدا کاری کے سحر میں سب کو جکڑے رکھا۔ قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے1967ء میں پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ کیا، ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور پھر کامیابی کا سفرجاری رہا۔ ان کے یادگار ڈراموں میں ’’دھوپ کنارے‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’حوا کی بیٹی‘‘، ’’چاند گرہن‘‘، ’’پل دو پل‘‘ اور ’’انارکلی‘‘ شامل ہیں، قاضی واجد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ 11 فروری 2018ء کو قاضی واجد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ڈراموں میں ادا کئے گئے ان کے منفرد کردار آج بھی ناظرین کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قاضی واجد

پڑھیں:

 اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی مسئلے کا واحد حل ہے: ڈار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنےکی امریکی و اسرائیلی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کے لئے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا جبکہ فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایک عام انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای حکومت کی پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار کی خریداری میں تاخیر پر مداخلت
  • سنجے دت کی مداح جس نے اپنی 72 کروڑ کی جائیداد اداکار کے نام کر دی
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
  • نامور شاعر اور ڈارمہ نویس امجد اسلام امجد کی دوسری برسی آج منائی جائے گی
  • موسمیاتی تبدیلی کے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ریڈیو کا استعمال ناگزیر
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطینیوں کی حالت زار پر گفتگو
  •  اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی مسئلے کا واحد حل ہے: ڈار
  • کراچی میں جشن انوار شعبان و شہید مظفر کرمانی کی برسی پر اجتماع، ویڈیو رپورٹ
  • قاضی احمد میں وکلا کا احتجاج