اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی راہ ہموار، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی۔
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے منظورکرلیا۔ اس سے قبل سینیٹ بھی بل کی منظوری دے چکی ہے۔
ترمیمی بل کے تحت اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ فنانس کمیٹی کرے گی۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں وفاقی سیکرٹری کے برابر ہوں گی۔
بل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا فیصلہ سیکرٹریٹ نہیں بلکہ فنانس کمیٹی کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں
پڑھیں:
ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا اپوزیشن نے شور شرابہ اور بائیکاٹ کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے تاہم اس کے باوجود قانون سازی کا عمل جاری رہا۔اس دوران پی ٹی آئی کے رکن نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، تاہم جب گنتی کی گئی تو کورم پورا نکلا۔پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے حرام کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ ان کے اس ریمارکس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا۔تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، جو نہ مانا گیا جس کے بعد تو تحریک انصاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔قومی اسمبلی کے اراکین نے کثرت رائے سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے منتقل کر دیے گئے۔