ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی کے پی ٹی آئی سے اجازت مانگنے پر کمیٹی زعفران زار بن گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کیا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینیٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں، اس پر سارے ارکان ہنس پڑے خود علی ظفر بھی ہنس دیے، ایوان زعفران زار بن گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی خود مذاکراتی عمل سے نکلی، حکومتی کمیٹی غیر مؤثر ہو چکی: عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے تحریک انصاف پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی کمپنی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیر موثر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے، اب وہ پرتشدد احتجاج کیلئے ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھا جائے گا۔