قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں رومینہ خورشید عالم نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے ایوان میں بل پیش کیا، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی آج کے اجلاس کا 52نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی منظوری دی جائے گی۔
جاری کردہ ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و الاونسز ترمیمی بل 2025کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ والاونسز بل رومینہ خورشید عالم پیش کرینگی۔
بین الاقوامی امتحانی بورڈ ترمیمی بل 2024کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ تحفظ والدین بل 2025، گھریلوں تشدد کی روک تھام و تحفظ بل ایجنڈے میں شامل ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday February 11, 2024
اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی سے متعلق پرامن اجتماع امن و عامہ ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اسامہ احمد میلا پرامن اجتماع و امن عامہ ترمی بل ایوان میں پیش کرینگے۔
Ansa Awais Content Writer