قندوز میں خودکش حملہ، 25 افراد کی ہلاکت، زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
قندوز:افغانستان کے شہر قندوز میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ قندوز کے ایک بینک کے باہر ہوا جب سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں، جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی اور لاشیں پہنچائی گئیں۔ اس دھماکے میں زیادہ تر ہلاک ہونے والے طالبان اہلکار تھے۔
افغان سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
فوٹو: فائلجنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ سے 2 مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔
ڈی ایس پی تحصیل توئی خلہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل حمید شاہ اور اشرف دوتانی کے نام سے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کو 2 روز قبل اسپین تنگی اور بیروکچ سے اغوا کیا گیا تھا۔