ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

پاکستان کرپشن پرسپشن انڈیکس میں تنزلی کے بعد 135 ویں نمبر پر آگیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کرپشن پرسپشن انڈیکس میں پاکستان تنزلی کے بعد 135 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
کرپشن پرسپشن انڈیکس کے مطابق ڈنمارک بدستورپہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ فن لینڈ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہیں۔
انڈیکس کے مطابق امریکا تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر آگیا ہے ، بھارت 96، ترکیہ 107، بنگلا دیش 151 اور افغانستان 165 نمبر پر ہے۔
انڈیکس کے مطابق کرپشن میں پاکستان کی درجہ بندی 8 مختلف ذرائع سےحاصل ڈیٹا پر کی گئی، انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بھی مزید نیچے آکر 27 ہوگئی، 2023 میں پاکستان کی کرپشن پرسپشن انڈیکس میں درجہ بندی 29 تھی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق اختیارات کاناجائز استعمال کرنے والے عہدیداران کے خلاف قانونی کارروائی یاسزا کا انڈیکس اسکوربدستور 21 رہا، پبلک وسائل کے غلط استعمال اور اس سے متعلقہ انڈیکس کا اسکور 20 سے کم ہوکر 18 ہوگا۔
انڈیکس کے مطابق کاروبار کےلیے رشوت دینا یا کرپٹ پریکٹس کاسامنا کرنے کا اسکور 35 سے کم ہوکر 32 ہوگیا جب کہ سیاسی نظام میں کرپشن کا انڈیکس 32 سے بڑھ کر 33 ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی اداروں اور سرکاری ملازمین کی جواب دہی، بااثر گروہوں کے ریاست پر قبضے کاانڈیکس 35سے بڑھ کر 39 ہوگیا جب کہ کرپشن کی وجہ سے عوامی فنڈز افراد یا کمپنیوں کو دینے کا انڈیکس 45 سے کم ہو کر 33 پر آگیا ہے۔
انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹو، عدلیہ، ملٹری اور قانون سازوں کا ذاتی مقاصد کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال کا اسکور 25 سے بڑھ کر 26 ہوگیا جب کہ پبلک سیکٹر، ایگزیکٹو، عدلیہ اور لیجسلیٹو کرپشن کا اسکور 20 سے کم ہو کر 14 ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی مل گئی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسپشن انڈیکس

پڑھیں:

کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی دو درجے تنزلی 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر آ گیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2024 میں پاکستان دو درجے تنزلی کے بعد 180 ممالک میں سے 133ویں نمبر سے 135ویں نمبر پر آ گیا ہے برطانو ی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 فروری 2025 کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے اور کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی سے زائد ممالک 100 میں سے 50 سے کم سکور حاصل کر سکے ہیں جبکہ عالمی درجہ بندی میں اوسط سکور 43 پر برقرار ہے جو کرپشن کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے اور کامیاب ماحولیاتی اقدامات کے نفاذ میں رکاوٹ بننے والے سنگین عالمی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف دنیا ریکارڈ توڑ حدت اور شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے تو دوسری جانب جمہوری اقدار کے زوال اور ماحولیاتی قیادت میں کمی نے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اس صورت حال میں کرپشن ماحولیات کے تحفظ کی جنگ کو مزید مشکل بنا رہی ہے.

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص اربوں ڈالر کے فنڈز چوری یا غیر مناسب استعمال ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ان میں سے بیشتر کا سی پی آئی سکور 50 سے کم ہے کرپشن ان ماحولیاتی منصوبوں کو متاثر کر رہی ہے جو ان ممالک کے لاکھوں افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جس سے بے شمار زندگیاں غیر ضروری خطرے میں پڑ گئی ہیں.

یہ صورت حال شفافیت اور احتساب کے مضبوط اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے تاکہ ان فنڈز کا درست اور موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو کرپشن اور ماحولیاتی بحران کے درمیان تعلق کو سنجیدگی سے لینا ہو گا اور اس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے. ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین جسٹس (ر) ضیا پرویز نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق خطے کے تمام ممالک کے سکور میں کمی واقع ہوئی ہے سوائے عمان‘ چین‘ ترکی اور منگولیا کے پاکستان کے سکور اور درجہ بندی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں 2023 میں 100 میں سے 29 کا سکور تھا وہی اب کم ہو کر 27 رہ گیا ہے اسی طرح پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی 180 ممالک میں 133 سے گر کر 135 ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پورے خطے میں کرپشن کی صورت حال مزید بگڑ رہی ہے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو اس مجموعی رجحان کے خلاف کچھ حد تک مزاحمت کر رہے ہیں.


متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2 درجے تنزلی، 180 ممالک میں سے 135 پر آگیا
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: بدعنوانی کلائمٹ ایکشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے
  • پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 میں 135 ویں نمبر پر پہنچ گیا
  • پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، عالمی فہرست جاری
  • کرپشن انڈیکس 2024 میں پاکستان کی درجہ بندی میں کمی، 135واں نمبر
  • پاکستان کرپشن پرسپشن انڈیکس میں تنزلی کے بعد 135 ویں نمبر پر آگیا
  • کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی دو درجے تنزلی 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر آ گیا
  • کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ملک قرار
  • پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل