Express News:
2025-02-11@17:09:26 GMT

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، عالمی فہرست جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) کی عالمی فہرست میں دو درجے کمی کے بعد 180 ممالک میں پاکستان 135 ویں نمبر پر آ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 (سی پی آئی) جاری کردی۔

اس فہرست میں 180 ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے جو کہ گزشتہ برس 133 واں نمبر تھا۔

اس طرح موجودہ فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا جب کہ گزشتہ برس 48 واں ملک تھا۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بھی پاکستان کا اسکور 100 میں سے 27 ہے جو کہ گزشتہ برس 25 تھا۔

ڈنمارک وہ ملک ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے کم کرپشن ہے اس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔

سب سے زیادہ کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینرویلا سرفہرست ہیں۔

پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اُن میں ایران، عراق اور روس شامل ہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20 سے کم ہوکر 18 ہوگیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: بدعنوانی کلائمٹ ایکشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) اس واچ ڈاگ کی سی ای او مائرہ مارٹینی نے ایک بیان میں کہا، ''بدعنوان قوتیں چیک اینڈ بیلنس کے ڈھانچے کو منہدم کردیتی ہیں اور موثر ماحولیاتی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔‘‘

کرپشن پرسیپشنز انڈیکس 2024 ء کیا ظاہر کرتا ہے؟

گزشتہ برس یعنی 2024ء کے لیے جاری کردہ 'کرپشن پرسیپشنز انڈیکس‘ سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے ممالک، چاہے وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے نمٹ رہے ہوں یا اقوام متحدہ کے موسمیاتی اجلاسوں کے میزبان رہے ہوں، ان کے انفرادی اسکور پہلے سے کم ہوئے ہیں۔

پاکستان، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بدعنوانی انڈکس کی 140 ویں پوزیشن پر قائم

مثال کے طور پر برازیل، جس نے اس سال COP 30 موسمیاتی سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، اس کا اسکور تھا 34، جو اس کی اب تک کی سب سے کم درجہ بندی ہے اور بدعنوانی کی اعلٰی سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آذربائیجان نے بھی، جو گزشتہ سال موسمیاتی مذاکرات کا میزبان تھا، صرف 22 پوائنٹس اسکور کیے۔

کرپشن پرسیپشنز انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بارے میں سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا، ''ان قوموں پر آب و ہوا کے پُر عزم اہداف کی قیادت کرنے، بڑے پیمانے پر ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور دنیا بھر میں تحفظ ماحول اور آب و ہوا کی پالیسیوں میں لچک پیدا کرنے کی سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘‘

ٹرانسپیرنسی کا کرپشن انڈکس: جرمنی کو ابھی کافی کام کرنا ہے

مختلف ممالک کی کارکردگی

ٹزانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پیش کر دہ کرپشن پرسیپشنز انڈیکس کے مطابق دنیا کی 85 فیصد آبادی ایسے ممالک میں رہ رہی ہے جنہوں نے انڈیکس میں 50 سے کم پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

جن ممالک نے سب سے کم اسکور کیے وہ زیادہ تر تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جیسے کے سوڈان، وینزویلا، صومالیہ، شام، اریٹیریا اور یمن۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروے کیے گئے 180 ممالک میں سے 47 کا گزشتہ سال سب سے کم اسکور تھا۔ اس گروپ نے 2012 ء میں عالمی درجہ بندی کے لیے اپنے موجودہ طریقہ کار کو استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ پچھلے سال اپنے نچلے ترین اسکور والے ممالک میں جرمنی، آسٹریا، برازیل، کیوبا، فرانس، ہیٹی اور ہنگری شامل تھے۔

پچھلے پانچ سالوں میں کوسوو، مالدیپ اور کویت جیسے کچھ ممالک کے اسکور میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مدحت فاطمہ/ ک م / ع س (اے ایف پی، اے پی)

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2 درجے تنزلی، 180 ممالک میں سے 135 پر آگیا
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: بدعنوانی کلائمٹ ایکشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے
  • پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 میں 135 ویں نمبر پر پہنچ گیا
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا۔
  • کرپشن انڈیکس 2024 میں پاکستان کی درجہ بندی میں کمی، 135واں نمبر
  • پاکستان کرپشن پرسپشن انڈیکس میں تنزلی کے بعد 135 ویں نمبر پر آگیا
  • کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی دو درجے تنزلی 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر آ گیا
  • کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ملک قرار
  • پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل