ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران متعدد  ایشیائی ممالک کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کا جشن منایا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس،  عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا  میڈیا گروپ  کے اسٹوڈیو میں برفانی  موسم  میں  جشن بہار کا تہوار منایا ۔

چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر  سی ایم جی  کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک  رقاصوں کی  ٹیم نے  مختلف ممالک سے  آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی  رقص پیش کیا۔

غیر ملکی مہمان بھی سازوں کی دھن میں  یانگ گے کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔  خوشگوار  ماحول میں خوشی اپنی عروج پر پہنچ گئی ۔سرگرمی میں  غیر ملکی مہمانوں نے آئس پرنٹس، شوگر پینٹنگز، گیہوں کے بھوسے  سے بنائی  جانے والی پینٹنگز، پیپر کٹنگ اور دیگر غیر  مادی  ثقافتی ورثے  کے فنون میں گہری دلچسپی لی،

 اس کے علاوہ منجمد ناشپاتی اور منجمد پرسیمونز کا خاص ذائقہ چکھا، لالٹین فیسٹیول کے موقع پر خصوصی پکوان  یوان شیاو  کی تیاری میں حصہ لیا  ۔یوں ،  انہوں نے  چینی نئے سال کے رسم و رواج   اور غیر  مادی ثقافتی ورثہ اسپرنگ فیسٹیول سے بھرپور لطف اٹھایا ۔ 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی  اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ  چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی  اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ  چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور چین، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر سامان کی فروخت 31 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی چینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ

شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ حال ہی میں امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا جو غیر ملکیوں کو تبتی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، چین اس کا کیا جواب دے گا ؟

پیر کے روز اس حوالے سے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ شی زانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔ امریکہ نے شی زانگ سے متعلق مسائل کے بہانے چینی حکام پر اندھا دھند ویزا پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس سے بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے خارجہ تعلقات کے قانون اور غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق ، چین نے شی زانگ سے متعلق امور پر غیر مناسب رویہ رکھنے والے امریکی اہلکاروں پر بھی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شی زانگ بیرونی دنیا کے لئے کھلا ہے ، اور چین بیرونی ممالک کے دوستوں کو چین کے تبتی خطے میں آنے ، جانے اور کاروبار کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم نام نہاد انسانی حقوق، مذہب اور ثقافت کے بہانے کسی بھی ملک میں کسی بھی شخص کی طرف سے شی زانگ کے امور میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں اور دورہ شی زانگ کے نام پر مذموم مقاصد کے حامل افراد کی تخریب کاری کی مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی اور غیر ملکی فلمی صنعتوں میں گہرا تعاون وقت کا تقاضہ ہے، چینی میڈیا
  • ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ
  • چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چین پر امریکی حکام کے الزامات کی شدید مذمت
  • شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ
  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • وسط ایشیائی ملک تاجکستان زلزلہ، شدت 5.9 ریکارڈ
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • امریکہ من مانے طریقے سے کام نہیں کر سکتا ،  چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان ہاکی کی کھوئی ہوئی شان کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، صدرآئی سی سی آئی