غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے اور کاروبار میں آسانی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔
دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ نے ملاقات کی جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت اور کاروبار میں آسانی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کیلئے یہ موزوں ترین وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ہی شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، امریکا اور پاکستان کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔
"شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ
امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی اور اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا ۔
جینٹری بیچ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔
لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے
پڑھیں:
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں:وزیرِاعظم
وزیرِاعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ نے دبئی میں ملاقات کی۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں. حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے. حکومت کی پالیسیوں ہی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں. دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔اس موقع پر جینٹری بیچ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی۔ جینٹری بیچ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔جینٹری بیچ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔