WE News:
2025-04-13@00:40:34 GMT

دفاعی چیمپیئنز کے انداز

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

دفاعی چیمپیئنز کے انداز

دفاعی چیمپیئن پاکستان اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے، ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اور کچھ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ جن میں فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

 دیکھا جائے تو ٹیم اس وقت اچھی فارم میں ہے، ٹیم نے حال ہی میں کچھ اچھی سیریز بھی جیتی ہیں جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔

اب ظاہر ہے چیمپیئنز ٹرافی ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے ورلڈ کپ کے جیسی ہی اہمیت اس ٹورنامنٹ کو بھی حاصل ہوتی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹیمیں اس میں شرکت کرتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو جیتنا کسی بھی ٹیم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرے گی اور چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے پاس ہی رکھے گی۔ لیکن ٹیم کی چال ڈھال کچھ عجب دکھائی دے رہی ہے۔ سب سے پہلے ہم اپنے اسٹار اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو انجری کی وجہ سے کھو بیٹھے ہیں اور اب خبریں آرہی ہیں کہ حارث روف سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں۔

صائم ایوب کی کمی تو کافی حد تک فخر زمان پوری کرہی لیں گے بلکہ فخر زمان سے تو زیادہ امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ پچھلی چیمپیئنز ٹرافی میں بھی انہوں نے بہت اچھا پرفارم کیا تھا۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہیں کہ فخر زمان ایسے کھلاڑی ہیں جن پر سب سے زیادہ امید رکھی جا سکتی ہے۔

2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف سینچری اسکور کرنے والے فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ان سے کافی امیدیں بھی ہیں۔ ان کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ عثمان خان، بابر اعظم یا کامران غلام میں سے کسی کو اوپننگ کے فرائض سونپے جاسکتے ہیں۔

لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ حارث روف اگر زیادہ انجرڈ ہوگئے تو ان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا جائے یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ کیونکہ اس بار ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن پر پہلے سے ہی تنقید کی جا رہی ہے۔

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ امام الحق اور شان مسعود کو بھی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر تنقید ہورہی ہے۔ فہیم اشرف کی حالیہ کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے۔ ان کی بولنگ میں وہ تیزی نہیں رہی جو پہلے تھی۔ خوشدل شاہ بھی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستان کی بیٹنگ کا دارومدار فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور سعود شکیل پر ہوگا۔ فہیم اشرف آلراونڈر کے طور پر کھیلیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف اگر صحت یاب ہوگئے تو فاسٹ بولر ہوں گے جبکہ ابرار احمد واحد سپنر ہوں گے۔

پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ہوم ٹیسٹوں میں ان کی مسلسل اور مضبوط کارکردگی کا صلہ ٹیم میں جگہ ملنے کی صورت میں ملا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنا 15واں اور آخری ون ڈے میچ آئی سی سی مینز 50 اوور ورلڈ کپ 2023 میں کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا لیکن اس سیزن میں ہوم ٹیسٹ میں بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 2سینچریوں اور 2نصف سینچریوں کے ساتھ 13 اننگز میں 577 رنز بنائے ہیں۔

اگر پچھلی چیمپیئنز ٹرافی سے موازنہ کیا جائے تو اس بار ٹیم کمزور دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ پچھلے ٹورنامنٹ میں زیادہ بہتر کھلاڑی تھے جن میں محمد حفیظ اور شاداب خان جیسے اسپنرز، شامل تھے، بابر اعظم اور فخر زمان بھی بھرپور فارم میں تھے۔

تاہم، پاکستان کی فاسٹ بولنگ بریگیڈ، جس کی قیادت شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کر رہے ہیں، جنہوں نے حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے، کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتی ہے۔

اس دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دینے کی صلاحیت بھی ٹیم کو ناقابل یقین حد تک خطرناک بنا سکتی ہے۔ لیکن یہ بھی ان دونوں کی بیٹنگ فارم پر منحصر ہے۔

اگرچہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی تیاریاں سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے ساتھ بہتر انداز میں شروع نہیں ہوئیں، لیکن محمد رضوان کی ٹیم ایک بار اپنی رو میں آنے کے بعد کسی بھی مخالف ٹیم کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

جیسے جیسے ٹورنامنٹ قریب آرہا ہے، پاکستان کے امکانات کا انحصار ممکنہ طور پر اس کے کلیدی کھلاڑیوں کے موقع پر کارکردگی دکھانے پر ہوگا۔  ایکس فیکٹرز سے بھری ٹیم کے ساتھ، پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کے لیے چیلنج کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پلاننگ ڈیسک

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی اس ٹورنامنٹ فہیم اشرف کے خلاف ٹیم میں بھی ٹیم کے ساتھ کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی نائجیریا کے راہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے نائجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفر موسیٰ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی، نیول چیف وائس ایڈمرل اوگالا، اور ایئر چیف مارشل حسن ابوبکر سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ان الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیرین قیادت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • بھارت کا اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ
  • امریکہ نے بچت کیلئے اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے ختم کر دیے
  • پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23عالمی سکواش چیمپئن شپ جیت لی  
  • پی ایس ایل؛ دفاعی چیمپئین اسلام آباد کو آغاز سے قبل بڑا دھچکا
  • حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
  • کامیابی پربہت خوش ہوں، کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں: نور زمان
  • پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
  • نور زمان نے پاکستان کو انڈر 23 اسکواش چیمپیئن بنوادیا
  • پاکستان کے نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی