نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم کیا، مگر انکے لیڈ باز نہیں آ رہے: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیرِ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا، مگر ان کے لیڈر اب بھی باز نہیں آ رہے، ایم کیو ایم اپنے تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے لیڈر نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے، اب بہکاوے میں آنے والے نہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے، متحدہ کراچی کی ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے، کراچی کے بچے ہمارے بھی بچے ہیں، بچوں کے ہاتھوں میں کتاب کے بجائے بندوق کس نے دی؟
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کراچی پر دہائیوں تک حکمرانی کرتی رہی، آج حقوق کی بات کرتی ہے، سیاسی مفادات کے لیے متحدہ ہر دور میں عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کی سیاست ایم کی
پڑھیں: