ملزم جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،سلمان اکرم راجہ کا آئینی بنچ کے سامنے بیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ میں جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،جنیدرزاق نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا مگر پٹیشن واپس نہیں لی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ملزمان نے ملٹری کورٹس حوالگی کو چیلنج کیوں نہیں کیا؟کیا یہ لاپرواہی نہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ لاپرواہی نہیں تھی، 9مئی کےملزمان اور ان کے اہلخانہ کو سخت حالات سے گزرنا پڑا، دس ملزمان نے ٹرائل چیلنج کرنے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا، پٹیشن فائل کرنے سے پہلے ملزمان کے اہلخانہ کی کال آ جاتی تھی،کال پر کہا جاتا تھا پلیز درخواست فائل نہ کریں ہمارا گھر ہی نہیں بچے گا، ملزم جنید رزاق نے پٹیشن واپس لینے سے انکار کیا، آج اسی کا وکیل ہوں اسے سلام پیش کرتا ہوں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،جنیدرزاق نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا مگر پٹیشن واپس نہیں لی،آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
شیر افضل مروت تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ
پڑھیں:
جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
کرک میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں گروپ بندی ہے لیکن اس سے فرق نہیں پڑتا، اگر عمران خان باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہ کرتا، اس وقت مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ لوگ ہونے چاہییں، آج ہمارے جتنے لوگ اسمبلی میں ہیں ان کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملا۔
جنید اکبر نے کہاکہ میں عمران خان کے بغیر یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، پارٹی میں گروپ بندی کرنے والے کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ ہم کوئی سیاسی غلام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کرپشن کرنے والوں سے ضرور پوچھ گچھ ہوگی، کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو اس کا راستہ روکا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پارٹی میں دھڑے بندی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جیل گلی مشورہ وی نیوز